انہوںنے اپنے دورہ کے دوران ذخیرہ اندوزی کر کے مہنگے داموں فروخت کرنے پر کھاد کمپنی کا وئیر ہاﺅس سیل کیااور یوریا کھاد کے 4 ہزار تھیلے بھی قبضہ میں لے لئے۔انہوںنے کہا کہ پکڑی گئی تمام کھاد سرکاری ریٹ پر سیل کروائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے یا ناجائز منافع خوری کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔مزید برآں انہوں نے خلاف ورزی پر اڈا گڑھ موڑ پر ڈیلر شاپ سیل کی جبکہ دیگر ڈیلرز کو کھاد سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

