26

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین سرگانہ نے ڈسپلے سنٹرز کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں جھنگ کا دورہ کیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین سرگانہ نے ڈسپلے سنٹرز کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں جھنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے ووٹ کے صحیح جگہ اندراج کو یقینی بنانے کے لیے ڈسپلے سنٹر کا وزٹ کر یں اور اگر کسی قسم کی درستگی درکار ہے تو متعلقہ فارم پر کر کے ڈسپلے سنٹر پر جمع کروایں اوراس اہم قومی ذمہ داری میں بھر پور کردارادا کر یں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مصدق انور نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضلع میں ووٹ کے اندراج منتقلی،حذف اوردرستگی کے لیے 226 قائم ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں