23

جھنگ (محمد جاوید اعوان)دارالامان جھنگ انتظامیہ کی کاوشوں سے باپ کے ظلم سے تنگ 13 سالہ ثنا جو چھ ماہ قبل دارالامان پہنچی تھی اس کو اس کی والدہ سے ملا دیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان)دارالامان جھنگ انتظامیہ کی کاوشوں سے باپ کے ظلم سے تنگ 13 سالہ ثنا جو چھ ماہ قبل دارالامان پہنچی تھی اس کو اس کی والدہ سے ملا دیا تفصیلات مطابق تاندلیانوالہ کی رہائشی 13 سالہ ثنا جس کو باپ غلام نشہ پورا کرنے کیلئے مختلف کوٹھیوں میں کام کرنے کے حوالے سے سال کی ایڈوانس تنخواہ لے کر حوالے کر دیتا عرصہ چھ سال گھر سے باہر رہنے والی ثنا آخر تنگ آکر لاہور سے اپنی والدہ کے ہاں جانے کیلئے نکلی جو راستہ بھول کر جھنگ پہنچ گئی جس کو پولیس نے بزریعہ عدالت دارالامان بھیجوا دیا جہاں وہ عرصہ چھ ماہ رہنے کے بعد دارالامان کی انچارج مسز ثمرہ رباب اور اس ٹیم نے سول سوسائٹی کی معاونت سے بچی کی والدہ تک پہنچنے کی کوششیں جاری رکھیں جو کار امد ثابت ہوئیں اور بچی کے ماموں تک دو دن کے بعد پہنچ گئے آج جب بیٹی نے ماں کو اپنی آنکھوں کے سامنے اور ماں نے بیٹی کو چھ سال بعد دیکھا تو دونوں خوشی سے گلے لگ لگ کر ملتیں رہیں۔ اس موقع پر بچی نے بتایا کی دارالامان میں مجھے انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب نے والدین سے زیادہ محبت اور پیار دیا جو میں کبھی بھی نہیں بھولوں گی انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب نے 13 سالہ ثنا کو ادارہ کی طرف سے تحائف اور مٹھائی دے کر اس کو والدہ کے ہمراہ رخصت کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں