23

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ سرگودھا روڈ بھکر روڈ سمیت شہر بھر کے روڈ کو توسیع دینے کے چکر میں ٹھیکیداروں نے عوام کو تنگ کرنا شروع کر دیا ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ سرگودھا روڈ بھکر روڈ سمیت شہر بھر کے روڈ کو توسیع دینے کے چکر میں ٹھیکیداروں نے عوام کو تنگ کرنا شروع کر دیا ھے سڑکوں کو کشادہ کرنے کے لئے جس جگہ نشان لگایا جا رہا ہے اس سے دوکانوں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے عوام کی لاکھوں روپے کی جائیداد وں کو محکمہ ہائی وے والے اور ٹھیکیدار زبردستی اپنی مرضی سے گرا رہے ہیں دکانداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں روڈ پر سیاسی قیادت کی من پسند جگہ کو بچایا جا رہا ہے اور غریب لوگوں کی جگہ کو گرا کر ظلم کیا جارہا ہے دکانداروں کے مطابق جو جگہ مکمل ہو رہی ہے اس کو تعمیر کرنے سے روکا جا رہا ہے جس سے بھکر روڈ سرگودھا روڈ کے دکاندار پریشان ہیں دونوں روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرکے کرپشن کی جارہی ہے دکانداروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری خزانہ کی لوٹ مار کو بند کرکے معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں