51

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہیں ہماری خاتون ممبر کو میٹنگ میں بلا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے اور دوسرے ممبران کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا جاتا ھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہیں ہماری خاتون ممبر کو میٹنگ میں بلا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے اور دوسرے ممبران کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا جاتا ھے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ضلع جھنگ کے صدر حاجی دلدار، حاجی ہاشم اور کنزیومرکمیٹی کے وحید اختر چوہدری سمیت دیگر عہدیداران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تاجران اور کنزیومر کمیٹی کے ممبران نے اعلان کیا کہ سیاسی قیادت اپنے من پسند افراد کی موجودگی میں دوسرے ممبران کو برداشت نہیں کرتی اور سرکاری افسران کے ذریعہ ہمیں ہراساں کیا جاتا ھے کہ ھم میٹنگ میں نہ آئیں اس لیے جب تک سیاسی قیادت اور انتظامیہ کا رویہ درست نہیں ہوتا پرائس کنٹرول کمیٹی کا مکمل بائیکاٹ جاری رھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں