35

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان کی سربراہی میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ھے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان کی سربراہی میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ھے۔اس حوالے سے سول ڈیفنس ٹیم نے شاہ جیونہ اور محلہ اسلام نگر جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے دو یونٹ مشینیں سیل کر دیں اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے دو استغاثہ جات متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دئیے۔ سول ڈیفنس آفیسرمحمد فرحان نے کہا کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے سول ڈیفنس رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور غیرقانونی منی پٹرول پمپس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔انہوںنے منی پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں