27

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اراکین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اراکین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیاراور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت ،فنڈز کی دستیابی اور دیگرمنصوبوں کی پیش رفت بارے معاملات زیر غور لائے گئے ۔ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ صحت ،تعلیم،سڑکوں اور پبلک ہیلتھ کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ضلع کی ترقی اور عوامی خواہشات کومد نظر رکھتے ہوئے دستیاب وسائل کو بروئے کارلائیں گے۔ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور شفافیت پر خصو صی توجہ ہے، عوام جلد از جلدترقیاتی کاموں کی تکمیل کے ثمرات سے مستفید ہو سکیںگے۔ انہوںنے شہر کی خوبصورتی کے لئے جامع منصوبہ پر بھی روشنی ڈالی اور خصوصی توجہ مرکوزرکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں