36

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فرٹیلائزر ڈیلرز کے نمائندوں سے میٹنگ کی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فرٹیلائزر ڈیلرز کے نمائندوں سے میٹنگ کی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کھاد کی سپلائی کے حوالہ سے کھادوں کی دستیابی اورسرکاری نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈیلرز کو کھاد سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کرنے یا ناجائز منافع خوری کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی ہو گی۔اس ضمن میں کاشتکاروں کو ہر صورت سرکاری ریٹ پر کھاد فراہم کی جائے ۔اوورچارجنگ اور ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کھاد کی سپلائی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں