23

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ھے کہ تمام محکمے مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے مقامات پر کیمیکل اور مکینکل ڈینگی سرویلینس سرگرمیاں بڑھائیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ھے کہ تمام محکمے مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی مچھر کی ممکنہ افزائش کے مقامات پر کیمیکل اور مکینکل ڈینگی سرویلینس سرگرمیاں بڑھائیں۔ مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی لاروے سے مچھر کی ممکنہ افزائش میں خطرناک اضافے کو قبل از وقت اقدامات کئے جائیں۔متعلقہ افسران ضلعی اور تحصیل سطح پر ڈینگی کی روک تھام اور محکمانہ اقدامات کے حوالے سے آپس میں موثر کوآرڈی نیشن فعال رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈینگی وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین، ڈی ایچ اوڈاکٹر افتخار نور ، ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر عاصم رضا میر سمیت ہیلتھ افسران اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران سی ای او ہیلتھ نے انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر محکموں سے کوارڈینیشن کے ذریعے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، انڈور اور آو¿ٹ ڈور سرویلنس،ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ہاٹ سپاٹ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ جہاں بارش یا صاف پانی جمع ہو وہاں سپرے سمیت کیمیکل اور لاروی سائیڈنگ سرگرمیاں مزید بڑھا دی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں تمام محکمہ جات کے ساتھ مل کر انسداد ڈینگی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ عوام کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کی کوتاہی و غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں