72

احمد پور سیال(نمائندہ سٹی ون نیوز) دربار عالیہ حضرت پیر عبدالرحمن کے مزار کے تاج پر لگا سونے کا ٹکہ چوری کر لیا گیا، عوام سراپا احتجاج*

*احمد پور سیال(نمائندہ سٹی ون نیوز) دربار عالیہ حضرت پیر عبدالرحمن کے مزار کے تاج پر لگا سونے کا ٹکہ چوری کر لیا گیا، عوام سراپا احتجاج*
تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال میں واقع برصغیر پاک و ہند کے مشہور پہلے تابع بزرگ حضرت پیر عبدالرحمن کے مزار کے تاج پر لگا سونے کا ٹکہ مبینہ طور پر چوری کر لیا گیا جس پر اہل علاقہ کی جانب سے دربار کے سامنے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد پر امن احتجاج کیا گیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ دربار عالیہ حضرت پیر عبدالرحمن پر 3 سال قبل ایک مرید جس کا تعلق کراچی سے تھا اس نے مزار کے تاج پر 10 تولے سونے کا ٹکہ لگایا جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے اس کو چند دن قبل 28 جون کو شریف پر چڑھ کر چوری کر لیا گیا، چوری کی واردات ہونے پر محکمہ اوقاف نے کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی, دوسری جانب محکمہ اوقاف کی جانب سے بھی مزار شریف کی بے حرمتی اور ٹکہ چوری ہونے کی تصدیق کر دی، اہل علاقہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جھنگ، کمشنر فیصل آباد اور سیکرٹری محکمہ اوقاف، وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی گئی ہے جلد سے جلد مزار کی بے حرمتی کرنے اور سونے کا ٹکہ چرانے والے کو شخص کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں