148

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے عرصہ تین ماہ سے لاپتہ کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاون کی رہائشی خاتون نازیہ کو دارالامان جھنگ میں انکے لواحقین کے حوالہ کر دیاگیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے عرصہ تین ماہ سے لاپتہ کراچی کے علاقہ سرجانی ٹاون کی رہائشی خاتون نازیہ کو دارالامان جھنگ میں انکے لواحقین کے حوالہ کر دیاگیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور انچارج دارالامان ثمرہ رباب بھی اس موقع پر موجود تھیں جبکہ لواحقین میں لاپتہ خاتون نازیہ کا چھ سالہ بیٹامزمل اور دو بھائی جاوید اور آصف موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے اپنی خصوصی کاوشوں سے لاپتہ خاتون کو اس کے خاندان سے ملوایا ،ملاقات کے موقع پر خاندان کے افراد کی آنکھوں میں بھی خوشی کے آنسو دکھائی دیئے اور انہوںنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا کہ وہ عرصہ تین ماہ سے اپنی بہن نازیہ کی تلاش میں تھے۔ اس دوران ان تک یہ خبرپہنچی کہ ان کی بہن جھنگ دارالامان میں باحفاظت و بخیریت موجود ہے اور اپنے لواحقین سے ملنے کی شدید قرب میں ھے، اس موقع پر خاتون نازیہ اوراس کے خاندان کے افراد نے دارلامان کی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں