51

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پولیس تھانہ شیخ فاضل نے عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی اعلی مثال قائم کر دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نہر میں خود کشی کی نیت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کو زندہ بچا لیا،

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پولیس تھانہ شیخ فاضل نے عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی اعلی مثال قائم کر دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نہر میں خود کشی کی نیت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کو زندہ بچا لیا، تفصیل کے مطابق نہر میں خود کشی کی نیت سے چھلانگ لگانے والی خاتون کو ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل انسپکٹر ناصر محمود نے علم ھونے پر بروقت کاروائی کرکے ٹیم کے ہمراہ نہر میں کود کر اسے زندہ باہر نکال لیا۔ پولیس نے مذکورہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج معالجہ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا ھے۔ خاتون کا نام و پتہ معلوم نہیں ھو سکا ھے۔ پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس متذکرہ خاتون کے اقدام خود کشی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ دریں اثناء پولیس کے اس اعلی اقدام پر اہلیان علاقہ اور موقع پر موجود لوگوں نے ایس ایچ او ناصر محمود کی کاوش کو بہت سراہا اور پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او انسپکٹر ناصر محمود اور انکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں