27

ڈاکٹر نوید صفدر MS اور ڈاکٹر ماریہ امداد DMS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ نے DHO کے انکوائری نوٹس ھوا میں اڑا دیے۔ ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈاکٹر نوید صفدر MS اور ڈاکٹر ماریہ امداد DMS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ نے DHO کے انکوائری نوٹس ھوا میں اڑا دیے۔ ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈاکٹر نوید صفدر MS اور ڈاکٹر ماریہ امداد DMS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ نے DHO کے انکوائری نوٹس ھوا میں اڑا دیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماریہ امداد DMS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ جو کہ جعلی اور دو نمبر میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس بنانے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ہیں اور یہ سارا کام ڈاکٹر نوید صفدر MS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کی آشیرباد سے ھو رھا ھے شہری نذیر احمد نے انکی کرپشن کے خلاف ڈپٹی کمشنر جھنگ کو درخواست دی تھی جس پر DHO جھنگ کو انکوائری کا حکم دیا گیا تھا DHO جھنگ نے ڈاکٹر نوید صفدر اور ڈاکٹر ماریہ امداد کو انکوائری کے لیے نوٹس جاری کیے مگر پچھلی تاریخ پر غیر حاضر تھے آج مورخہ 12 ستمبر 2022 کو ڈاکٹر نوید صفدر MS اور ڈاکٹر ماریہ امداد DMS تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شور کوٹ کو انکوائری کے لیے پابند کیا گیا تھا مگر دونوں انکوائری کے لیے DHO کے سامنے پیش نہ ھوئے اور نہ ھی غیر حاضری کے لیے کوئی فون کال کی جب کہ مدعی درخواست وقت سے پہلے ھی DHO آفس میں موجود تھا۔اس صورت حال سے معلوم ھو رھا ھے کہ ان دونوں ڈاکٹر صاحبان کے پاس پیش ھو کر جواب دینے کے لیے کچھ نہ ھے اور مدعی درخواست نذیر احمد کی درخواست شکایت میں لگائے گئے الزامات ٹھیک ہیں یا پھر DHO انتہائی بے بس اور کمزور آفیسر ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں