30

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ھوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں۔اجلاس میں اشیاءخوردونوش، سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی سمیت ریٹس اورمارکیٹوں میں آٹے کی دستیابی و سپلائی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مزمل الیاس , ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ,پرائس کنٹرول مجسٹریٹس,انجمن تاجران کے نمائندوں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن رکھ کر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ روز مرہ کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ دوکاندار اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں بے جا اضافہ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر از خود مارکیٹس کے دورے کریں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیاءکی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں