جھنگ(جاوید اعوان سے)سیکرٹری ڈی ارٹی اے جھنگ کی سیٹ عرصہ تقریبا 9 ماہ سے خالی ھے میڈم اقصی غفور کے جھنگ سے ٹرانسفر ہونے کے بعد ڈی ارٹی اے جھنگ کا اضافی چارج بھی اسسٹنٹ کمشنر دلاور چدھڑ کو دے دیا گیا تھا لیکن جب پنجاب کی نگران حکومت نے کمان سنبھالی پنجاب افیسران کے تبادلے کیے گئے جس میں دلاور چدھڑ بھی جاتے رہے۔افیسران کےتبادلہ ہونے کے بعد بھی جھنگ میں نئے تعینات ہونےوالے اسسٹنٹ کمشنر زوہیب انجم کو سیکرٹری ڈی ار ٹی اے کا اضافی چارج بھی دے دیا ھے۔ کیا پنجاب حکومت سمیت سیکرٹری پی ٹی اے کے پاس افیسران نہیں جو اضافی بوجھ اسسٹنٹ کمشنر پر ڈال دیا جاتا ھے جو اکثر دیگر کاموں میں مصروف ہوتے ہیں جس سے دور دراز سے انے والے سائلین ٹرانسپورٹرز مالکان کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے لہذا عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے چیف سیکرٹری پنجاب ۔سیکرٹری پی ٹی اے سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر جھنگ میں سیکرٹری ڈی ار ٹی اے کی خالی سیٹ پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے افیسر تعینات کیا جائے تاکہ دور دراز سے انے والے سائلین مشکلات سے بچ سکے

