34

*ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی زیر قیادت پتنگ بازی کے خلاف آگاہی واک*خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،شہری اس قاتلانہ سرگرمی کی حوصلہ شکنی کریں۔ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی زیر قیادت پتنگ بازی کے خلاف آگاہی واک*خونی کھیل کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،شہری اس قاتلانہ سرگرمی کی حوصلہ شکنی کریں۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (جاوید اعوان سے ) جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے آگاہی واک کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتما م آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔آگاہی واک ڈسٹرکٹ پولیس آفس سے شروع ہو کر پریس کلب اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی اور پولیس افسران کی کثیر۔ تعداد نے شرکت کی۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔پتنگ کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اوران قانون شکن سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔شہریوں خصوصاً والدین سے گزارش ہے کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے بچوں کو ان قاتلانہ اور خلاف قانون سرگرمیوں سے دور رکھیں جسکی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔شہریوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے، اس مہم کا مقصد شہریوں کو پتنگ بازی کی روک تھام اور نقصانات بارے آگاہی فراہم کرناہے۔ ہمارا مقصد شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کیلئے جھنگ پولیس تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ذمہ داران کے خلاف بھرپور کریک ڈاون بھی جا ری ہے۔ پتنگ بازی کے تدارک کیلئے شہری اپنے اردگرد پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث عناصرکو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں