تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
32
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے)ادارہ اخوت کے زیر اہتمام وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر قرض سکیم تقسیم بلا سود قرضہ جات کی تقریب مکی مسجد ایبٹ پور چوک جھنگ منعقد ہوئی
جھنگ(جاوید اعوان سے)ادارہ اخوت کے زیر اہتمام وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر قرض سکیم تقسیم بلا سود قرضہ جات کی تقریب مکی مسجد ایبٹ پور چوک جھنگ منعقد ہوئی جس میں ادارہ کی طرف سے ضرورت مند حضرات و خواتین کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے قرضہ حسنہ کے چیک تقسیم کیے گئے ۔ ایریا منیجر ادارہ اخوت ملک محمد اختر، جے یوئی آئی کے رہنما شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ، پی ایم ایل این کے رہنما پروفیسر آصف ڈھڈی ، چیئر مین سیٹرنگ کمیٹی چوہدری احمد علی گجر ، ممتاز صحافی و سنیئر ممبر سیٹیرنگ کمیٹی چوہدری ارشد گجر نے شرکت کی اور چیکس تقسیم کیے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی شبانہ روز کوششوں کی وجہ سے ادارہ اخوت پور ی دنیا میں بہت بڑی این جی اوز کے طور پر نمایاں ہے اور جو ضرورت مند لوگوں کو بلا سود قرض حسنہ دے رہا ہے اوردئیے گئے قرض حسنہ کی واپسی کی شرح سو فیصد ہے یہ سب غیر سودی قرض کی برکات ہیں۔ ادارہ اخوت کے قیام سے لے کر اب تک دئیے جانے والے قرض حسنہ دو کھرب سے تجاوز کر چکا ہے ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔