*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی بساط لپیٹ دی*
*پولیس نے کامیاب کارروائیوں کے دوران چوروں اور ڈاکوؤں کے 9 خطرناک کریمنل گینگز کو ٹریس کرتے ہوئے ان کے 38 فعال اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 57 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایک اہم پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق نہ صرف جھنگ بلکہ ڈی جی خان، سرگودھا اور کمالیہ جیسے مختلف اضلاع سے ہے۔ تمام گرفتار گینگز مویشی چوری، موٹر سائیکل چوری اور رابری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ڈی پی او کے مطابق جھنگ پولیس نے ان گینگز کے تمام سرغنوں سمیت اہم کرداروں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں قانون کے شکنجے میں کس لیا ہے۔ برآمد شدہ مال میں نقدی، وہیکلز، طلائی زیورات، مال مویشی اور سولر پلیٹیں شامل ہیں، جنہیں متاثرہ شہریوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس کامیابی پر شہریوں کی جانب سے جھنگ پولیس، بالخصوص ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین اور اظہار تشکر پیش کیا گیا۔ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جھنگ پولیس ہمہ وقت متحرک ھے*
