124

*جھنگ (جاوید اعوان سے)موچیوالا پولیس پر شہری کو تشدد اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام، ستر ہزار روپے رشوت لینے کا دعویٰ*

*جھنگ (جاوید اعوان سے)موچیوالا پولیس پر شہری کو تشدد اور غیر قانونی حراست میں رکھنے کا الزام، ستر ہزار روپے رشوت لینے کا دعویٰ*
*تھانہ موچیوالا کی پولیس کے خلاف ایک سنگین الزام سامنے آیا ہے*، *جس میں مبینہ طور پر تھانے کے اہلکاروں نے ایک بے گناہ شہری کو حراست میں لے کر اس پر شدید تشدد کیا اور اسے غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا*
*ذرائع کے مطابق، شہری کو چھوڑنے کے عوض پولیس نے 70,000 روپے بطور فیس وصول کیے*۔
*واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او نے معاملے کی انکوائری کے لیے درخواست ڈی ایس پی صدر کو مارک کر دی ہے*۔
*ڈی ایس پی صدر اب اس سارے واقعے کی تحقیقات کریں گے اور رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کریں گے*۔
*شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پولیس اہلکار اس طرح شہریوں کو ہراساں نہ کرے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں