*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں خسرہ روبیلا مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی*، *اس دوران 6ماہ سے 5 سال تک عمر کے بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس حوالہ سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام انسداد خسرہ و روبیلا قومی مہم بارے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقادضلع کونسل میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیمینار میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد و دیگر ضلعی محکموں کے افسران ،محکمہ صحت کے افسران و سٹاف بھی شریک تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ نسل نو کے تحفظ کیلئے 13روزہ انسداد خسرہ روبیلا مہم کا ہو گا۔ سیمینار و واک کا مقصد انسداد خسرہ روبیلا ویکسین کی اہمیت بارے آگاہی دینا ہے جبکہ انسداد خسرہ روبیلا ویکسین کی اہمیت و افادیت سے عام لوگوں کو بھی آگاہ کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ اساتذہ خسرہ و روبیلا کے بارے میں والدین و طلبہ کو آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں، کمیونٹی میں خسرہ روبیلا کے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت بارے آگاہی دیں۔ہیلتھ افسران کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کا باہمی اشتراک ہی بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے۔انسداد خسرہ روبیلا مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اساتذہ اور تعلیمی افسران کا اہم کر دار ہے۔ خسرہ و روبیلا سے بچاو¿ کیلئے بروقت ویکسینیشن ہی بہترین حل ہے۔سمینار کے اختتام پرا نسداد خسرہ و روبیلا قومی مہم بارے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کی۔ واک میں سی ای او ہیلتھ و دیگر ضلعی محکموں کے افسران ،محکمہ صحت کے افسران و سٹاف اور شہری بھی شریک تھے*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
137







