40

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
انہوں نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الطاف ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر پر سہولیات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کیں اور ہدایات جاری کیں کہ ویکسی نیشن سنٹرز پردیگر سہولیات سمیت اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھا جائے۔انہوںنے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، مریضوں کا ریکارڈ، صفائی وستھرائی، مشینری کی ورکنگ سمیت مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ بھی لیااورمریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوںنے ہسپتال میں زیر مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام مراکز صحت میں مریضوں کو مقامی سطح پر ہی ہر قسم کے علاج کی سہولیات مہیا کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔شہری حالیہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاﺅکے لئے حکومتی ایس اوپیز اور گائیڈ لائینز پر عمل کریں اورفوری ویکسین لگوائیں،اس ضمن میں شہری نہ صرف وہ خود کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔اس دوران سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کوہسپتال کے دیگرطبی و انتظامی امور سے آگاہ بھی کیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں