53

مظفرگڑھ (نمائندہ سٹی ون نیوز ) مظفرگڑھ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفتیش کرنے والی لیڈی پولیس سب انسپکٹر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بن گئی ،زخمی حالت میں ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا،

مظفرگڑھ (نمائندہ سٹی ون نیوز ) مظفرگڑھ میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تفتیش کرنے والی لیڈی پولیس سب انسپکٹر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بن گئی ،زخمی حالت میں ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا،
مظفر گڑھ پولیس ترجمان کے مطابق اغواء میں استعمال ہونے والی کار اور ملزم کو تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے حراست میں لے کر مقدمہ نمبر 496/21درج کرلیاگیاہے.مقدمہ کی تفتیش ایس ڈی پی او سٹی مظفرگڑھ بخت نصر خان کریں گے. ڈی پی او آفس مظفرگڑھ میں تعینات لیڈی سب انسپکٹر اور انچارج جینڈر کرائم سیل سرکل سٹی مظفرگڑھ تہمینہ ظفر نے تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ تھانہ صدر پولیس مظفرگڑھ کی طرف سے ایک جینڈر کرائم کے واقعہ کی تحقیق کے لیے فون کال پر تھانہ صدر دوپہر کے وقت جارہی تھی کہ ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کے نزدیک اسے کار سوار شیخ کاشف اسلام سکنہ خان گڑھ نے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا اور اسے چمن بائی پاس علی پور روڈ کے نزدیک باغ میں لے گیا جہاں ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر اس نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا، جبکہ ملزم اسے پہلے بھی کئی ماہ سے موبائل فون پر تنگ کرتا رہتا تھا اور نازیبا میسیجز بھیجتا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شیخ کاشف اسلام کو خان گڑھ کے قریب سے گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کاشف اسلام کے خلاف تھانہ خان گڑھ میں جعلی کرنسی، منشیات، ڈکیتی اور اراضی پر قبضے کے متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم خان گڑھ میں منشیات کے دھندے میں ملوث ہے،اور کریمنل ریکارڈ ہولڈر بتایا گیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں