55

جھنگ۔(محمد جاوید اعوان) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا تہلکہ خیز انکشاف۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ۔(محمد جاوید اعوان) چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا تہلکہ خیز انکشاف۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ڈسٹرکٹ کونسل کے علاقہ مسن میں 25 ایکڑ رقبے پر سر سبز درختوں کی کٹائی کے بعد فروخت کردئیے گئے اور پچیس ایکڑ رقبے کو کوڑیوں کے دام اپنے من پسند افراد کو لیز پر دے دیاگیا، اور فرضی ٹھیکے دینے والوں کے نام منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا ہے مہر محمد اکرم بھروانہ نے اپنے تہلکہ خیز بیان میں اس بات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کو جس بے دردی سے لوٹا گیا جس کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور جلد ہی کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے بڑے بڑے اعلی عہدہ داران جو ڈسٹرکٹ کونسل کی سیٹ پر فائز رہے اور اپنے عہدہ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کرپشن کی اس گھناونے جرم میں ملوث بڑے اور کرپٹ عہدہ داران کے نام جلد میڈیا کے سامنے تمام ثبوتوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتائیں جائیں گے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈویلپمنٹ کی سکیموں کے نام پر کام نہ کرواکے کروڑوں روپے اپنی جیب میں ڈالنے والے بڑے مگر مچھ بھی اس میں کسی سے پیچھے نہ رہے اور ان کے خلاف مقدمات نیب اور انٹی کرپشن کو بھیجینے کا عندیہ دے دیا،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں