49

ڈیرہ غازی خان (عرفان علی) شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازی خان (عرفان علی) شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ڈیرہ غازی خان شہر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ چار دنوں سے گیس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ لوگ گھروں میں لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے۔ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل کر محکمہ سوئی گیس کے خلاف روڈ بلاک کر کے بھرپور احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران شہریوں کا کہنا تھا گزشتہ چار دنوں سے ہمارے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور بازار سے مہنگے داموں لکڑیاں خریدنے اور سیلنڈر میں گیس ڈلوانے سے تنگ آ چکے ہیں۔ اس موقع پر شہریوں نے گیس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں