43

شورکوٹ(جاوید اعوان سے) اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ غلام سرور نے تمام پٹواریوں کو نوٹس جاری کر دیا کہ کوئی بھی پٹواری اپنے ساتھ پرائیویٹ منشی نہیں رکھے گا اگر کوئی پٹواری پرائیویٹ منشی سے کام لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

شورکوٹ(جاوید اعوان سے) اسسٹنٹ کمشنر شور کوٹ غلام سرور نے تمام پٹواریوں کو نوٹس جاری کر دیا کہ کوئی بھی پٹواری اپنے ساتھ پرائیویٹ منشی نہیں رکھے گا اگر کوئی پٹواری پرائیویٹ منشی سے کام لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع جھنگ کی باقی تحصیلوں میں پٹواریوں کے منشی کام کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر کے اس حکم کے بعد سے پٹواریوں کے دفتر اکثر بند نظر آتے ہیں (عوام) پٹواری تاریخوں پر چلے جاتے ہیں پٹواریوں کے دفتروں کو اکثر تالے لگے نظر أتے ہیں عوام میں اس بارے میں ملے جلے جذبات پائے جاتے ہیں کئی شہری اس کو سراہ رہے ہیں اور بعض لوگ اس کو اچھا نہیں سمجھ رہے ضمانت کے لئے فرد ملکیت لینے والے دفتروں کے باہر بیٹھے نظر آتے ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں پٹواریوں کے دفتروں میں ایک آدمی سرکاری طور پر بٹھایا جائے پٹواری کے نہ ہونے پر وہ عوام کے مسئلے حل کر سکے یا عوام نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے مطالبہ کیا ہے پورا ضلع جھنگ میں ایک ہی نظام لاگو کیا جائے منشی سسٹم ختم کیا جاے یا بحال کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں