40

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور مولانا محمد معاویہ اعظم صاحب کی ملاقات* –

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور مولانا محمد معاویہ اعظم صاحب کی ملاقات* – ملکی سیاسی صورتحال، سی پیک اور قومی ترقی پر تبادلہ خیال
سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور معاویہ اعظم کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی ترقی، اور سی پیک (CPEC) کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان میں سی پیک کی اہمیت، اس کے اقتصادی فوائد، اور ملکی حالات میں استحکام کی ضرورت پر بھی بات چیت ہوئی۔معاویہ اعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لیے ایک انقلابی منصوبہ ہے، جو روزگار کے مواقع، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور علاقائی روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام اور قیادت کی سنجیدگی ہی ان بڑے منصوبوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
سردار محمد یوسف نے معاویہ اعظم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو سراہا اور ان کی قومی ترقی میں مثبت کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت کا مؤثر اور متحرک ھونا ملک کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اتحاد، یکجہتی، اور اقتصادی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں