جھنگ (جاوید اعوان سے )جھنگ میں مہنگائی کا جن بے قابو اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور غریب لوگوں کے گھروں پر فاقوں کے ڈیرے آٹا گھی دالوں اور دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشر باء اضافے نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی بڑھتی ہوئی مہنگائی کےآگے غریب عوام بےبسی کی تصویر بن گئے دوکانداروں نے بھی عام لوگوں کو مزید ادھار دینے سے انکار کردیا حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفادات کی جنگ میں مصروف پرسان حال کوئی نہیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا غریب عوام کے گھروں میں فاقوں کی نوبت بچے کھانے پینے کی اشیاء کو ترس گئے آٹا گھی چینی دالیں مصالحہ جات آئٹیمز سبزی فروٹ گوشت سب کچھ مہنگا نہیں مہنگا ترین ہو چکا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنے مفاد کے لئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے اگر مزید بوجھ ڈالا تو عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہو سکتی ہے حکومت کو چاہیے کہ ملک بھر میں مہنگائی کا جو سونامی پیدا کیا گیا ہے اس سونامی کو فوری ختم کرے کیونکہ مہنگائی کا جو یہ سونامی آیا ہے اس میں امیر ہو یا غریب سب ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں موجودہ حکومت مہنگائی کو فوری طور پر ختم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے
26