*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں گراں فروشی پر آفاق SDEO پیرا فورس کا بڑا ایکشن، کینٹین سیل اور 20 ہزار روپے جرمانہ*!
*ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال کی کینٹین میں گراں فروشی کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد پیرا فورس نے فوری اور سخت ایکشن لیتے ہوئے کینٹین سیل کر دی اور 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عوامی حلقوں نے پیرا فورس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس اقدام کی تعریف کی ہے*
*تفصیلات کے مطابق*
*گزشتہ روز مقامی میڈیا نے جھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کینٹین میں مریضوں کے لواحقین اور عام شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے کے حوالے سے ایک تفصیلی خبر نشر کی تھی۔ خبر کا نوٹس لیتے ہوئے، پیرا فورس کے انچارج آفاق SDEO نے فوری کارروائی کی ہدایت کی*۔
*پیرا فورس ٹیم نے کینٹین کا معائنہ کیا اور گراں فروشی کی شکایات کو درست پایا، جس پر بلا تاخیر کینٹین کو سیل کر دیا گیا اور اس کے مالک پر 20 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا*
*پیرا فورس کے اس مؤثر ایکشن پر شہریوں اور عوامی حلقوں نے بھرپور اطمینان اور اظہار تشکر کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کی کینٹینوں پر گراں فروشی اور استحصال عام ہو چکا تھا، اور پیرا فورس نے اس پر قابو پانے کے لیے ایک جرات مندانہ اور ضروری قدم اٹھایا ہے*۔
*انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پیرا فورس کی تشکیل کو “انتہائی اچھا قدم” قرار دیا، جس سے ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر انتظامیہ کی نگرانی اور کارکردگی میں بہتری آئی ہے*۔
*آفاق SDEO پیرا فورس نے واضح کیا ہے کہ ہسپتال کے احاطے میں کسی بھی قسم کی گراں فروشی یا غیر معیاری سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا*۔
156









