70

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او مہر عنصر سپرا کی کامیاب کاروائی،ملزم سے 1240گرام چرس برآمد مقدمہ درج*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او مہر عنصر سپرا کی کامیاب کاروائی،ملزم سے 1240گرام چرس برآمد مقدمہ درج*
تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او مہر عنصر سپرا نے اپنی ٹیم کے ھمراہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر اور شاندار کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1240 گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مہر عنصر سپرا کی قیادت میں ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر درج کر کے دفعہ 9(1) 3-C انسدادِ منشیات ایکٹ (CNSA) کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس ایچ او مہر عنصر سپرا کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں ۔ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔شہری حلقوں نے تھانہ کوتوالی پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں منشیات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں