66

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سنیارٹی لسٹوں میں قانونی سقم؛ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کا بڑا ایکشن، لسٹیں درستگی کے لیے واپس.ڈی ای اوز (مردانہ و زنانہ) کو 30 سالہ ریکارڈ کی چھان پھٹک اور ڈیٹا درست کرنے کا حکم؛ عارضی لسٹیں جاری کر کے اساتذہ سے تصدیق کروانے کی ہدایت*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سنیارٹی لسٹوں میں قانونی سقم؛ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کا بڑا ایکشن، لسٹیں درستگی کے لیے واپس.ڈی ای اوز (مردانہ و زنانہ) کو 30 سالہ ریکارڈ کی چھان پھٹک اور ڈیٹا درست کرنے کا حکم؛ عارضی لسٹیں جاری کر کے اساتذہ سے تصدیق کروانے کی ہدایت*
*ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) نے محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور قانونی بے ضابطگیوں پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ای ایس ٹی (EST) اساتذہ کی وہ سنیارٹی لسٹیں کینسل کر کے متعلقہ دفاتر کو واپس بھجوا دی ہیں جو بغیر تصدیق “فائنل” کے طور پر جاری کر دی گئی تھیں*۔ *میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان لسٹوں کو جاری کرنے سے قبل اساتذہ کو ڈیٹا کی درستی یا قانونی اعتراضات کا موقع نہیں دیا گیا تھا.جو کہ سروس رولز کی کھلی خلاف ورزی تھی.ریکارڈ کی درستگی کے لیے سخت ہدایات*:
*ڈی ای او سیکنڈری نے اب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (مردانہ و زنانہ) کو پابند کیا ہے کہ وہ گذشتہ 30 سال کا ریکارڈ اور گم شدہ فائلیں تلاش کر کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کریں۔ نئے احکامات کے مطابق پہلے ایک عارضی (Tentative) لسٹ جاری کی جائے گی*۔
*تمام متعلقہ اساتذہ کو اپنی موجودگی میں ڈیٹا کی تصدیق کے بعد لسٹ پر دستخط کرنے ہوں گے*۔
*سربراہانِ ادارہ جات (Heads) سے اساتذہ کی شناخت اور کوائف کی درستی کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے گا*۔
*سنیارٹی لسٹوں میں موجود پیچیدگیاں*
*حکام نے واضح کیا ہے کہ سنیارٹی نمبرز الاٹ کرتے وقت تاریخِ تقرری، محکمانہ پروموشن اور خاص طور پر پوسٹ اپ گریڈیشن کے بعد نئے پے اسکیل (BS) میں مستقل تعیناتی کو بنیاد بنایا جائے۔ لسٹوں میں درج ذیل کیٹیگریز کی درستی لازمی قرار دی گئی ہے*:
*گریجویٹ انگلش ٹیچر/ایس ایس ٹی (BS-16): بی ایڈ کی ڈگری اور تاریخِ تعیناتی کے مطابق ریکارڈ کی درستی*۔
*گریجویٹ انگلش ٹیچر (BS-14): 31 اگست 2009 تک کا ریکارڈ*۔
*ای ایس ٹی کیڈر: BS-09 (جون 2009 تک)، BS-14 (جولائی 2009 سے دسمبر 2017 تک) اور BS-15 (جنوری 2018 سے اب تک) کی مکمل درجہ بندی*۔
*سرکاری مراسلہ جات کا حوالہ اس کارروائی کی بنیاد دفتر سیکرٹری تعلیم پنجاب کے مراسلہ مورخہ 04-11-2024، ریگولیشن ونگ (S&GAD) کی ایڈوائس مورخہ 02-10-2024 اور ڈی ای او مردانہ کے حالیہ مراسلہ جات پر رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2004 کے ان نوٹیفیکیشنز پر بھی عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا جو بی ایڈ کی بنیاد پر BS-16 میں مستقل تعیناتی سے متعلق ہیں*۔
*پروموشن کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ*:
*ماہرین اور تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان قانونی لوازمات کو پورا کیے بغیر جاری کی گئی کوئی بھی لسٹ غیر قانونی تصور ہوگی۔ اگر ریکارڈ کی درستی میں غفلت برتی گئی تو اس سے اساتذہ کی ترقی (Promotion) کا عمل مزید طوالت کا شکار ہو سکتا ہے، جس سے ہزاروں اساتذہ میں بے چینی پھیلنے کا خدشہ ھے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں