جھنگ(محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں صبح اور رات کو سموگ کا راج،شہر اور گردنواح میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیروں کو جلایا جاتا ہے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ مناسب اقدامات کرنے میں ناکام ہوچکی ہے یہ بات ہائی کورٹ کے کریمنل وکیل محرم علی بالی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں صبح اور رات کو سموگ کا راج،شہر اور گردنواح میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیروں کو جلایا جاتا ہے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ مناسب اقدامات کرنے میں ناکام ہوچکی ہے یہ بات ہائی کورٹ کے کریمنل وکیل محرم علی بالی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ ضلع بھر میں سانس لینا دشوار ہو گیا ہے جب لاہور سے جھنگ آتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاہور سے زیادہ جھنگ میں سموگ کا راج ہے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ سموگ کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں ناکام ہے اینٹوں کے بھٹے ابھی تک زگ زیگ طریقہ پر مکمل طور پر نہیں چلتے،جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں جن کو آگ لگا دی جاتی ہے شہر گندگی سے بھرا ہوا ہے سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کے علاوہ کچھ نہیں کر رہا۔ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لیے شہر کے ارد گرد کسانوں کی زمین استعمال کی جاتی ہے نیا شہر اور ٹوبہ روڈ پر واقع کالونی کو ڑے کو ٹھکانے لگانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے گزلز ہاسٹل ٹوبہ روڈ کو کچرے نے بری طرح ہر طرف سے گھیرا ہوا ہے بلدیہ، محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کو جلدی ہائی کورٹ کے ذریعے طلب کر کے صفائی اور سموگ و دیگر ایشوز پر نوٹس کر رہا ہوں۔