لیاقت پور(نمائندہ سٹی ون نیوز) سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشنٗ کے زیرِ اہتمام خواتین کارکنان کا خاموش اکٹھ پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے منعقد ہوا

لیاقت پور(نمائندہ سٹی ون نیوز) سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشنٗ کے زیرِ اہتمام خواتین کارکنان کا خاموش اکٹھ پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے منعقد ہوا
جِس میں وویمن ورکرز الائنس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک خواتین نے شرکت کی اس خاموش اکٹھ کا مقصد کام کرنے کی جگہ پر خواتین کارکنان کو درپیش مسائل کو اُجاگر کرنا تھا اس موقع پر بتایا گیا کہ رحیم یارخان سے اٹک تک صوبہ بھر میں بہت سے غیر سرکاری اور صنعتی اداروں میں خواتین کارکنان کو پنجاب کے کم سے کم اُجرت کے قانون کے مطابق مقررہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کا مسئلہ درپیش ہے اُنہیں کام کے مطابق اُُجرت نہیں ملتی اکٹھ میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے کم سے کم اُجرت کے قانون کے مطابق یکساں کام کی یکساں اُجرت دی جائے اور جن اداروں میں جنسی ہراسانی کے خلاف انکوائری کمیٹیاں نہیں بنیں وہاں یہ کمیٹیاں فوری بنائی جائیں جنسی ہراسانی کے مرتکب ملزم کو پاکستان پینل کوڈ کے مطابق سخت سزا دی جائے الائنس ارکان نے بتایا کہ جنسی ہراسانی کے خلاف تخفظ کا قانون ادارے کے اندر جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے حوالے سے نمٹتا ہے مگر یہ سزاؤں کو جرائم کی نوعیت کے مطابق بنانے کے لئے درجہ بندی نہیں کرتا لہذا خواتین کارکنان نے مطالبہ کیا کہ جنسی ہراسانی کے مسئلے سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کی ضرورت ہے تاکہ خواتین کارکنان کو کام کرنے کی جگہ پر مخفوظ اور ساز گار ماحول میسر آ سکے خاموش اکٹھ میں رفعت مقصود کنوینئر پرونشل کولیشن، ناہید آصف کنوینر وویمن ورکرز الائنس، نزیراں بی بی، الفت اقبال، فوزیہ نذیر، گلشن، نسیم کنول جرنلسٹ، نازیہ بٹ، رُخسانہ لیاقت سماجی کارکن، عمارہ منظور ایڈووکیسی آفیسر، ماہم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر اور شہناز رفیق ٹریننگ آفیسر کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی