ضلع بھر میں جعلی کرنسی کی بھرمار، دکانوں پر پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ چلائے جاتے ہیں کئی بار بینکوں کے سے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں عوامی حلقے۔

ضلع بھر میں جعلی کرنسی کی بھرمار، دکانوں پر پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ چلائے جاتے ہیں کئی بار بینکوں کے سے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں عوامی حلقے۔
جھنگ (محمد جاوید اعوان ) ضلع بھر میں جعلی کرنسی کی بھرمار، دکانوں پر پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ چلائے جاتے ہیں کئی بار بینکوں کے سے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں عوامی حلقے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں جعلی کرنسی جگہ جگہ چلائی جاتی ہے دکانوں پر روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار ایک ہزار اور 5سو کے نوٹ بڑی تعداد میں پکڑے جاتے ہیں کئی نوٹ تو اتنے پرفیکٹ ہوتے ہیں کہ بینک والے دھوکا کھا جاتے ہیں دکاندار اکثر خواتین کی طرف سے دیے جانے والے نوٹ چیک نہیں کرتے شام کو حساب کرنے پر ان کو معلوم ہوتا ہے کہ آج دو تین نوٹ جعلی کوئی دے گیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اکثر نجی بینکوں کے اے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ برآمد ہو جاتے ہیں حکومت بھی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک کے نوٹ بنانے کا پروگرام بنا رہی ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جعلی کرنسی کے روک تھام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔