ضلع بھر میں جعلی کرنسی کی بھرمار، دکانوں پر پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ چلائے جاتے ہیں کئی بار بینکوں کے سے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں عوامی حلقے۔
جھنگ (محمد جاوید اعوان ) ضلع بھر میں جعلی کرنسی کی بھرمار، دکانوں پر پانچ ہزار اور ایک ہزار کے جعلی نوٹ چلائے جاتے ہیں کئی بار بینکوں کے سے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ نکل آتے ہیں عوامی حلقے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں جعلی کرنسی جگہ جگہ چلائی جاتی ہے دکانوں پر روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار ایک ہزار اور 5سو کے نوٹ بڑی تعداد میں پکڑے جاتے ہیں کئی نوٹ تو اتنے پرفیکٹ ہوتے ہیں کہ بینک والے دھوکا کھا جاتے ہیں دکاندار اکثر خواتین کی طرف سے دیے جانے والے نوٹ چیک نہیں کرتے شام کو حساب کرنے پر ان کو معلوم ہوتا ہے کہ آج دو تین نوٹ جعلی کوئی دے گیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اکثر نجی بینکوں کے اے ٹی ایم سے بھی جعلی نوٹ برآمد ہو جاتے ہیں حکومت بھی جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے پلاسٹک کے نوٹ بنانے کا پروگرام بنا رہی ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جعلی کرنسی کے روک تھام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نے نے ضلع بھر میں سو گرام روٹی کی سرکاری قیمت 16 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ھے*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) میونسپل کمیٹی جھنگ میں اندھیر نگری۔ عارف انکروچمنٹ انسپکٹر کا راج، سیاہ کرئے سفید کرئے کوئی پوچھنے والا ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں ذرائع*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)26رمضان کا دعوت وافطار پروگرام سب سے زیادہ کامیاب رہا بدرنصیر سلفی*
*جھنگ(جاوید اعوان سے) پولیس کی طرف سے عیدالفطر 2024 ء کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل*
*جھنگ (جاوید اعوان سے)،معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ملا خان حیدری کے بیٹے ، ینگ انجنئرز ایسوسی ایشن کے صدر انجنئیر اورنگزیب خان نول کی اسلام آباد میں وفاقی وزرا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد* ۔۔۔۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔رمضان المبارک کے دوران عوام کواشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن بنانے کےلئے تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہیں*۔
*جھنگ (جاوید اعوان سے)وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر عیدالفطر کے موقع پر بازاروں ، شاپنگ مالز اور مختلف مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کیلئے جھنگ پولیس کے سخت سکیورٹی اقدامات ، ویمن سپیشل ایکشن فورس کی سرویلنس جاری*
*جھنگ (جاوید اعوان سے) عید کی آمد پر متحرک پولیسنگ کا نتیجہ، ٹرانسجینڈر سے موبائل فون چھیننے والا ملزم ٹریفک اسسٹنٹ نے دبوچ لیا ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی طرف سے ٹریفک اسسٹنٹ غضنفر عباس کی ستائش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا*۔
*جھنگ( جاوید اعوان سے)پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈروں میں غیر قانونی فلنگ کا دھندا عروج پر ہے، گیس سلنڈرز والی مسافر ویگنیں اور بسیں چلتے پھرتے بم بن گئے، مسافروں اور شہریوں کا شدید احتجاج ،ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ*
جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر جھنگ کے آفس میں چراغ تلے اندھیرا۔سابق PA ٹو ڈپٹی کمشنر جھنگ شہباز خان تبسم غیر قانونی طور PA ٹو چیئرمین ایجوکیشنل ٹرسٹ جھنگ تعینات ھو کر ڈی سی کے ساتھ والے کمرے میں براجمان کوئی پوچھنے والا نہیں