39

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)میڈیکل کیمپ میں 250مریضوں کا طبعی معائنہ65مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور300 ٹیسٹ مفت کیئے گئے،کیمپ کا انعقاد مثبت اقدام ہے اگلا کیمپ بہت جلد منعقد ہوگا

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)میڈیکل کیمپ میں 250مریضوں کا طبعی معائنہ65مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور300 ٹیسٹ مفت کیئے گئے،کیمپ کا انعقاد مثبت اقدام ہے اگلا کیمپ بہت جلد منعقد ہوگا جس میں اس سے کہیں زیادہ سہولیات دی جائیں گی،رانا آصف سعید ایڈووکیٹ کی میڈیا سے بات چیت،تفصیل کے مطابق رانا ارشد خان مہروی ؒ کے ایصال ثواب کیلئے فاطمہ میڈیکل سنٹر گلشن مہر علی عبدالحکیم میں لگایا جانیوالا کیمپ مریضوں کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،ایک روزہ کیمپ میں شدید گرمی کے باوجود 5گھنٹوں میں ڈاکٹر جاوید احمد ہراج اور ڈاکٹر احمد سجاد (ماہر نفسیات)نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 250مریضوں کا طبعی معائنہ کیا،65حق دار مریضوں کو ادویات بھی مفت مہیا کیں۔ کیمپ میں 20 الٹراساؤنڈ،15ای سی جی،53ایچ بی،45یورک ایسڈ،70آربی ایس اور90ہیپاٹائٹس سمیت 293ٹیسٹ فری میں کیئے گئے۔دریں اثناء رانا آصف خاں ایڈووکیٹ اور رانا نبیل خاں نے کیمپ کا دورہ کیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں گل دستے پیش کیئے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے معاشی طور پرکمزور طبقہ کو فائدہ پہنچتاہے انسانی بھلائی کے ایسے کاموں کا جاری رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کامزیدکہنا تھا کہ رانا ارشد خان ؒ اپنی زندگی میں عوام کی بھلائی کے کاموں میں نمایاں نظرآتے تھے لہٰذا انکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے انکے پسران علاقہ ہٰذا میں اس طرح کے مزید کیمپس کے انعقاد میں تعاون جاری رکھیں گے۔شہر کے سماجی و تعلیمی حلقوں نے کیمپ کے انعقاد پر ماہرین تعلیم رانا عابد سعید،رانا حافظ راشداوررانا آصف سعید ایڈووکیٹ کے تعاون کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں