163

جھنگ(بیورو رپورٹ) صحافی کوپولیس کے خلاف درخواست دینا مہنگاپڑ گیاپولیس نوجوانوں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اوراس کے گھرکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر تلاشی اور خواتین سے بدتمیزی کرتے رہے

جھنگ(بیورو رپورٹ) صحافی کوپولیس کے خلاف درخواست دینا مہنگاپڑ گیاپولیس نوجوانوں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اوراس کے گھرکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر تلاشی اور خواتین سے بدتمیزی کرتے رہے تفصیلات کے مطابق شور کوٹ محلہ قریشیانوالہ کے رہاٸشی صحافی آصف علی چوہدری ممبر تحصیل پریس کلب کے گھر پر ذاتی رنجش کی بناپر حسنین گل اور مظفرنامی کانسٹیبل نے دھاوا بول دیا ۔رات ایک بجے کے قریب گھر کے دوازے توڑ کر گھر میں گھس کر سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی اور بچوں پر تشدد بھی کیا۔چند روز قبل دوران ڈیوٹی شاہد شہید روڈ پر مجھے دھمکیاں دیں کہ آپ نے جو ہمارے خلاف درخواست دی تھی آپکو سنگین مقدمات میں پھنساٸیں گے انہوں نے کہا کہ ان اہلکاران سے میری جان کو خطرہ ہےمجھے تحفظ فراہم کیا جاٸے۔انہوں نے ڈی پی او جھنگ آر پی او فیصل آباد اور آٸی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں