26

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کا تھانہ تخت محل میں کھلی کچہری کا انعقاد

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق انور کا تھانہ تخت محل میں کھلی کچہری کا انعقاد۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولنگر ندیم افضل ،ایس ایچ او علی حسن ڈھڈی بھی موجود تھے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ،فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جہاں پر ان کے مسائل کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔کھلی کچہری میں موجود شرکاء نے ایس پی فاروق انور کے اس اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں