152

جھنگ الحاج شیخ محمد یعقوب امیدوار حلقہ این اے 115 جھنگ نے معذور افراد کے دل جیت لئے

جھنگ الحاج شیخ محمد یعقوب امیدوار حلقہ این اے 115 جھنگ نے معذور افراد کے دل جیت لئے
جھنگ(جاوید اعوان سے)
الحاج شیخ محمد یعقوب امیدوار حلقہ این اے 115 جھنگ نے معذورافراد کو افطار ڈنر میں بلوا کر انکو عزت بخشی۔ جھنگ کی سیاست میں پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے خصوصی افراد کو یاد رکھا۔ شیخ محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کے بھی برابر کے حقوق ہوتے ہیں۔ انکو بھی عام لوگوں کی طرح عزت دینی چاہئیے۔ انکے بھی برابر کے حقوق ہوتے ہیں۔ یہ بھی ہماری کمیونٹی کا حصہ ہیں۔ان شاءاللّه اقتدار میں آکر خصوصی افراد کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ضلح جھنگ کے معذور افراد کی فلاحی تنظیم کے ممبران محمد جاوید اعوان سید احمد رضا شاہ۔ قاسم طاہر جنجوعہ۔ ابو بکر جنجوعہ۔ محمد قیصر بلال۔ راجہ منور۔ راجہ طاہر۔ محمد قاسم۔ فراز شاہ۔ فرجاد شاہ نے اس افطار ڈنر میں شرکت کی ۔آخر میں الحاج شیخ محمد یعقوب نے شرکت کرنے والے خصوصی افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں