15

تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ کی طرف سے تحصیل جھنگ کے مختلف گاؤں میں گراس روٹ لیول پر مستحق بیوہ خواتین، معذور افراد اور یتیموں کی مدد کے لیے عید کے کپڑے،راشن ،نقد رقم اور واش روم پاٹ چیئرز پیڈسٹل فین فراہم کیا گیا۔ جھنگ ۔۔نیکیوں اور رحمتوں کے مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے مستحق بیوہ خواتین معذور ،یتیم اور غرباء کی مدد کے لیے راشن ،کپڑے،نقد رقم اور معذوروں کے لیے واش روم پاٹ چیئرز دینے کا آغاز کیا جو چاند رات کو رات گئے تک جاری رہا۔ تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن عرصہ 12سال سے بلاامتیاز،بلا تفریق میرٹ پر دور دراز گاؤں میں ضرورت مندوں کی ان کے گھروں کی دہلیز پر مدد کر رہی ہے اس سال مدد کا سلسلہ پوری تحصیل جھنگ میں دور دراز گاؤں تک پہنچایا گیا اس سال مستفید ہونے والی خواتین اور مردوں کی تعداد 500 کو بھی کراس کر گئ ہے جو تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے غریب بیوہ خواتین نے تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کے نیکی کے اقدام کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ہمیں کپڑے،راشن اور نقد رقم ملنا کسی نعمت سے کم نہیں چیئرپرسن فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ مستحق لوگوں کی مدد کرکے ان کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ان شاءاللہ آئیندہ سال غریبوں کی خدمت کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا

تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ کی طرف سے تحصیل جھنگ کے مختلف گاؤں میں گراس روٹ لیول پر مستحق بیوہ خواتین، معذور افراد اور یتیموں کی مدد کے لیے عید کے کپڑے،راشن ،نقد رقم اور واش روم پاٹ چیئرز پیڈسٹل فین فراہم کیا گیا۔

جھنگ ۔۔نیکیوں اور رحمتوں کے مقدس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے مستحق بیوہ خواتین معذور ،یتیم اور غرباء کی مدد کے لیے راشن ،کپڑے،نقد رقم اور معذوروں کے لیے واش روم پاٹ چیئرز دینے کا آغاز کیا جو چاند رات کو رات گئے تک جاری رہا۔
تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن عرصہ 12سال سے بلاامتیاز،بلا تفریق میرٹ پر دور دراز گاؤں میں ضرورت مندوں کی ان کے گھروں کی دہلیز پر مدد کر رہی ہے اس سال مدد کا سلسلہ پوری تحصیل جھنگ میں دور دراز گاؤں تک پہنچایا گیا اس سال مستفید ہونے والی خواتین اور مردوں کی تعداد 500 کو بھی کراس کر گئ ہے جو تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن جھنگ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے غریب بیوہ خواتین نے تحریم ویلفیئر آرگنائزیشن کے نیکی کے اقدام کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں ہمیں کپڑے،راشن اور نقد رقم ملنا کسی نعمت سے کم نہیں چیئرپرسن فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ مستحق لوگوں کی مدد کرکے ان کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کی ہے ان شاءاللہ آئیندہ سال غریبوں کی خدمت کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں