23

جھنگ ۔ چوراں دے کپڑے ۔ تے ڈانگاں دے گز ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سب انجینئر فیاض سنپال کی سرپرستی میں ٹھیکے داروں کی لوٹ مار ۔ بد عنوانیاں بے ضابطگیاں عروج پر ۔ ڈویلپمنٹ کے کاموں میں ناقص ترین میٹریل کا بے دریغ استعمال ۔ خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا چونا ۔ ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بااثر سب انجینئر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ۔اعلی حکام نوٹس لیں شہریوں کی اپیل ۔

جھنگ (بیورو رپورٹ) ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص اور گھٹیا ترین میٹریل کا استعمال ۔ رشوت کی کمائی اکٹھی کرنے کی خاطر چند کوڑیوں کے پجاری ناقص گھٹیا ترین میٹریل کا استعمال کر کے اور ناقص ترین اینٹوں سے سولنگ بنوا کر خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ ترقیاتی کاموں میں ناقص ترین میٹریل اور گھٹیا اور 2 نمبر اینٹوں سے بنائے جانے والے سولنگ کرپٹ چہروں کی عکاسی کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گوجرہ روڈ پر واقع اڈا پانچواں میل کے قریب پٹرول پمپ سے ملحقہ ابادی میں سولنگ بنوائے جا رہے ہیں جو گھٹیا ترین دوم و سوم اینٹوں سے بنائے جا رہے ہیں ۔ جس کی بابت سماجی حلقوں کی طرف سے ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جھنگ سمیت متعلقہ افسران کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ اس کے باوجود ناقص گھٹیا اینٹوں سے سولنگ بنائے جا رہے ہیں متعلقہ سب انجینئر کرپشن کے باعث آنکھیں بند کر کے سنی ان سنی کر دیتا ہے ۔ ایمان داری کے بلند وبانگ کھوکھلے دعوے دار ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بھی اس متعلقہ سب انجینئر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو کر رہ گیا ہے ۔ محکمہ کے افسران کی کرپشن بدعنوانیوں کے باعث ڈویلپمنٹ کے کاموں میں دیدہ دلیری ناقص گھٹیا ترین میٹریل استعمال کیا جاتا ہے جس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی پکی سڑکیں اور سولنگ ناکارہ ہو جاتے ہیں ۔ خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے اس بارے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جھنگ کے افسران کی جانب سے موقف پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ہم سائیڈ چیک کر کے کام صحیح کرواتے ہیں اور ٹھیک کام کی ھی پیمنٹس کرتے ہیں۔ جس پر عوامی وسماجی کاروباری شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں