75

شورکوٹ (جاوید اعوان سے)شورکوٹ بچیوں کے سکول پر قبضہ مافیا کا قبضہ سکول کی چادر اور چاردیواری کی پامالی بچیوں میں بڑھتا ہوا عدم تحفظ شورکوٹ کے نواحی علاقہ ککی کہنہ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی دیوار توڑ کر قبضہ مافیا نے اپنا گیٹ لگا لیا

شورکوٹ (جاوید اعوان سے)شورکوٹ بچیوں کے سکول پر قبضہ مافیا کا قبضہ سکول کی چادر اور چاردیواری کی پامالی بچیوں میں بڑھتا ہوا عدم تحفظ شورکوٹ کے نواحی علاقہ ککی کہنہ میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی دیوار توڑ کر قبضہ مافیا نے اپنا گیٹ لگا لیا جس کے باعث بچیوں اور ٹیچرز میں تشویش اورعدم تحفظ پایا جاتا ہے کم و بیش2300 بچیاں زیر تعلیم ہیں
قبضہ مافیا کے اس اقدام سے ناصرف بچیوں بلکہ انکے والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ھے۔ ایڈمنسٹریٹر ایجوکیشن اتھارٹی/ ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ ملک محمد نواز چین کی بانسری بجا رھے ہیں جب کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فیلڈ سٹاف اپنے اپنے افسران کو سب اچھا کی رپورٹس سینڈ کر کے آرام کی نیند سوتے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب سے اپیل کی ھے کہ اس مسلے پر فلفور نوٹس لیں تاکہ بچیاں بغیر کسی خوف اور عدم تحفظ کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں