فیصل آباد (جاوید اعوان سے)سپیشل ایجوکیشن اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن پنجاب نے فیصل آباد میں رانا محمد نسیم طاہر پرنسپل اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب منعقد کی جس میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے ماہرین خصوصی تعلیم نے بھرپور شرکت کی ۔
قیصر عباس شاہ چیئرمین SEASA پنجاب، چوہدری عبد الستار طور ڈویژنل اسپیشل ایجوکیشن افسر-مشتاق چوہان جنرل سیکرٹری، قاری محمد سلیم ضیاء ، فخر اسلام باجوہ ، اکمل ہاشمی – افتخار احمد – عامر عدنان اور فہد نے نسیم طاہر کی خصوصی بچوں کے لئے 35 سالہ طویل خدمات کو خوب سراها ۔آخر میں نسیم طاہر نے نوجوان خواتین و حضرات کو بتایا کہ 1989 میں پنجاب میں اسپیشل ایجوکیشن کے چند ایک ادارے تھے جن میں اسٹاف اور سامان نہ ہونے کے برابر تھا مگر ہم نے مسلسل محنت سے بچوں ،اداروں اور سہولیات کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا ۔رانا نسیم نے قیصر شاہ اور عبدالستار طور کی جانب سے شاندار تقریب منعقد کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ طور جیسا افسر فیصل آباد کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جو اپنے اداروں اور تمام ملازمین کی فلاح کی خاطر ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔انہوں نے Seasa کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اتنے کم وقت میں شاندار اور یادگار پروگرام کا ہونا یقینا قیصر عباس اور افتخار کی محبتوں اور صلاحیتوں کا ثبوت ہے ۔اس موقع پر صائمہ کوکب ،نازیہ جبین ،فوزیہ بانو ،صائمہ چوہدری ،نمیرہ سعید اور شاہدہ سرور اس موقع پر موجود تھی
*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ایجوکیشن عقیلہ انتخاب خان کے خلاف کرپشن کے الزامات، آڈٹ ٹیم نے گھیرا تنگ کر دیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے دوران 3.266 ملین روپے کے مبینہ آڈٹ پیرا کا انکشاف؛ عوامی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی اور معطلی کا مطالبہ*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس ڈی او ہائی وے آپے سے باہر، ’رائٹ ٹو انفارمیشن‘ ایکٹ کی دھجیاں اڑا دیں*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)کھیوہ، جھنگ — ایک تاریخی و فلاحی سنگِ میل*:
*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد سموگ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ھوا*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ کا جوا مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 39 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار.ایس ایچ او کوتوالی عنصر عباس سپرا کا چھاپہ، لاکھوں روپے نقدی برآمد، مقدمات درج*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ کا اھم اجلاس صدر ملک عمر حیات حسام کے رہائش گاہ پر منعقد ھوا جس کی صدارت سرپرست اعلی حاجی شمشاد حسین نے کی*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)نئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر شہزاد حسین کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن۔دفتر میں ’زیرو پینڈنسی‘ پالیسی نافذ، تمام زیر التواء کیسز نمٹا دیے گئے۔وقت کی پابندی لازمی، کام چوروں کی دفتر میں کوئی جگہ نہیں، عوامی شکایات کے لیے واٹس ایپ سیل قائم*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ھے کہ*
*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن نے ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا*۔
*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے لگی، ہائی ایس مالکان انسانی جانوں سے کھیلنے لگےجھنگ فیصل آباد روڈ پر موت کا رقص؛ 18 سیٹوں پر 23 سواریاں، سیکرٹری آر ٹی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان*








