28

ملک بھر میں مہنگائی عوام چکرا گئ بد ترین مہنگائی نے دیہاڑی دار طبقے کیساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کی بھی چیخیں نکال دیں ملک محمد جاوید اعوان*

*ملک بھر میں مہنگائی عوام چکرا گئ بد ترین مہنگائی نے دیہاڑی دار طبقے کیساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کی بھی چیخیں نکال دیں ملک محمد جاوید اعوان*
*ملک بھر میں مہنگائی نے کئیں دہائیوں کا ریکارڈ توڑ دیا حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گفتگو*
جھنگ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے چیئرمین ملک محمد جاوید اعوان نے ملک بھر میں مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگی بدترین مہنگائی نے دیہاڑی دار طبقے کیساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کے بھی چیخیں نکال دیں مہنگائی نے عوام کو شدید متاثر کیا غریب آدمی کا جینا مہنگائی کی بدولت دوبھر ہوگیا ہے اس وقت ملک میں مہنگائی کا بول بالا ہے غریب عوام پر مسلسل مہنگائی کا طوفان برپا ہے روزمرہ کی کھانے کی اشیاء سے لیکر شادی کی تقریبات و دیگر ایونٹس پر ٹیکسز لگا کر عوام کو روزمرہ کی زندگی میں رکاوٹ ڈالنے کے برابر ہے اور اب غریب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہے اور کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی آئے روز اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگی آٹے کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوگئیں بدترین مہنگائی نے دیہاڑی دار طبقے کیساتھ ساتھ سفید پوش طبقے کے بھی چیخیں نکال دیں مہنگائی نے عوام کو شدید متاثر کیا غریب آدمی کا جینا مہنگائی کی بدولت دوبھر ہو گیا حکومت وقت کو چاہیے کہ غریب آدمی پر بوجھ ڈالنے کی بجائے انکو ریلیف فراہم کرے ملک بھر میں اشیاء خوردونوش اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جس سے ہر آدمی پریشانی کے عالم میں ہے دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب آدمی کا جینا محال کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں