39

جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عنصر صغیر خان نے کھاد کی دستیابی و کنٹرول ریٹ پر فروخت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کیا۔

جھنگ(جاوید اعوان سے )ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عنصر صغیر خان نے کھاد کی دستیابی و کنٹرول ریٹ پر فروخت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کھاد کی دستیابی، مقررہ ریٹس کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے سمیت سٹاک کاجائزہ لیا۔ انہوںنے کھاد ڈیلروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ کسانوں اور کاشتکاروں کو مقررہ ریٹس پر ہی کھاد کی فروخت یقینی بنائیں۔ مصنوعی کھاد کی قلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر عنصر صغیر خان نے پٹرول پمپس پر پٹرول کی سیل اور ریٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پٹرول کی بلاوجہ سیل روکنے پر پٹرول پمپ مشین کو سیل کیا اور پٹرول پمپ پر غیر قانونی طور پر رکھے گئے کھاد کے سٹاک کو قبضہ میں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں