تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
34
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے) سائیکوپ اور نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کے زیراہتمام”جنس کی بنیاد پر تشددکے خاتمہ”کے عنوان پر صعنت زار جھنگ میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا
جھنگ(جاوید اعوان سے) سائیکوپ اور نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کے زیراہتمام”جنس کی بنیاد پر تشددکے خاتمہ”کے عنوان پر صعنت زار جھنگ میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پراین سی ایچ ڈی جھنگ کے سی ای او آصف منور،سردار جسپال سنگھ،محسن رضا قاضی ایڈووکیٹ،میڈم فرزانہ انچارج وویمن سیل ،سوشل ویلفیئر آفیسر شاہد امین،مس ریحانہ انچارج صنعت زار نے شرکاء سے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ مذہب، قانون،جنس کی بنیاد پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا، مرد وخواتین،خواجہ سراء،مذہبی اقلیتوں اور معذور افراد کو قوانین اور پالیسیوں میں برابری کےحقوق حاصل ہیں جن پر عملدآمد کی اشد ضروررت ہے ۔ہمیں تشدد سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنی ہے جہاں تمام برادریوں کو بلاتفریق حقوق حاصل ہوں اور ایک پر امن معاشرہ موجود میں آئے۔تشدد کے خاتمہ کےلئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس (سائیکوپ) اور نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جھنگ کے اشتراک سےمنعقد ہونے والے سیمینار میں این سی ایچ ڈی جھنگ کے سی ای او آصف منور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محسن رضا ایڈووکیٹ نے شرکاء کو تشدد کی اقسام،صنفی بنیاد پر تشدد،جنس اور صنف میں فرق،گھریلو،جسمانی،ذہنی،جنسی تشدد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کے تشدد کی روک تھام کےلئے قوانین موجود ہیں جن پر عملدآمد کی اشد ضرورت ہے۔ سردار جسپال سنگھ نے کہا کہ ہمیں معاشرے سے اونچ نیچ کو ختم کرنا ہےاور تشدد کے خاتمہ کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سائیکوپ اور این سی ایچ ڈی کی آگاہی مہم کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔ انچارج وویمن سنٹر جھنگ میڈم فرزانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او جھنگ کی ہدایات پر خواتین پر تشدد کے خاتمہ اور ان کے حقوق کی پاسداری کےلئے ضلع جھنگ میں وویمن سنٹر قائم کیا ہوا ہے جس میں خواتین کے مسائل کے حل اور تشدد کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔خواتین کے مسائل کےلئے خواتین اس سبٹر سے مستفید ہوسکتی ہیں محکمہ پولیس شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہے۔ محکمہ صنعت زار کی انچارج میڈم ریحانہ نے کہا کہ قومی اور بین القوامی معاہدوں میں تمام افراد کے لئے بلا تفریق تشدد کے خاتمہ کو یقینی بنانے کےلئے احکامات موجود ہیں۔خواتین کو معاشرہ میں برابری کے حقوق کےلئے بھرپور کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے کہا کہ معاشرے میں ظلم سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے حقوق سے آگاہی ہونا ضروری ہے۔مقررین نے انسانی حقوق اورکمزور طبقات کے مسائل کے حل کے لئے پاکستانی اداروں کے متعلق بھی تفصیل سے بتایا۔ اس موقع پر موبائل لیگل ایڈ کمیپ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شہریوں نے اپنے مسائل بیان کئے اور کیمپ میں انہیں مسائل کاقانونی حل بتایا گیا۔لیگل ایڈ کیمپ میں شریک شہریوں میں آئی سی مٹیریل پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔