7

جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کے زیر اہتمام چناب کالج میں انسداد منشیات کے حوالے سے ڈرگ فری پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا . ڈی پی او ملک طارق محبوب سیمینار میں بطور گیسٹ سپیکر شریک ہوئے۔

جھنگ(جاوید اعوان سے)پولیس کے زیر اہتمام چناب کالج میں انسداد منشیات کے حوالے سے ڈرگ فری پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا . ڈی پی او ملک طارق محبوب سیمینار میں بطور گیسٹ سپیکر شریک ہوئے۔ سیمینار میں پرنسپل چناب کالج لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی ، لیکچررز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سب انسپکٹر مدثر مختار اور لیڈی سب انسپکٹر زروا تسکین نے منشیات کے جسمانی و نفسیاتی نقصانات اور قانونی سزاوں کے حوالے سے آگاہی دی ۔ شرکاء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ نشہ نہ صرف انسان کو اخلاقی طور پر کمزور بناتا ہے بلکہ سماج سے الگ تھلگ کردیتا ہے۔ اکثر نوجوان معاشرتی ردعمل اور نامناسب رہنمائی کی وجہ سے نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہو کر اپنے اور اپنے خاندان کیلئے ذلت اور رسوائی کا باعث بنتے ہیں ۔ طلباء و طالبات اور نوجوان نشے اور منشیات کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ منشیات کے استعمال کے خطرات بارے شعور و آگہی اور اسکی روک تھام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ طلبا و طالبات مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور منشیات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف اس آگاہی مہم اور کریک ڈاون میں پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی سرگرمی کی بروقت اطلاع دیں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جا سکے ۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل چناب کالج لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی نے ڈی پی او ملک طارق محبوب کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں