تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]
43
شیئر کریں
جھنگ(جاوید اعوان سے) محمد اکرم بھروانہ کی تعیناتی کو لاھور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ چیف افیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا اپنے فرائض منصبی جاری رکھیں گے
جھنگ(جاوید اعوان سے) محمد اکرم بھروانہ کی تعیناتی کو لاھور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دے دیا۔ چیف افیسر ضلع کونسل خالقداد گاڑا اپنے فرائض منصبی جاری رکھیں گےl۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ لوکل گورنمنٹ نے محمد اکرم بھروانہ کو بطور چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ تعینات کیا تھا جس کے خلاف پہلے سے تعینات سی او ضلع کونسل خالقداد گاڑا نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ محمد اکرم بھروانہ جھنگ کی معروف سیاسی شخصیت مہر اسلم بھروانہ اور سلطان سکندر بھروانہ کے بھائی ہیں۔ ایسے موقع پر جب ملک بھر میں نگران حکومت چل رہی ہے اور عام انتخابات کے دن نزدیک ہیں، محمد اکرم بھروانہ کی تعیناتی شہر بھر میں سیاسی و معاشرتی عدم توازن کا باعث بنے گی۔ رٹ کے جواب میں لاہور ہائیکورٹ نے مہر محمد اکرم بھروانہ کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خالقداد گاڑا کو فرائض منصبی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے پر جھنگ کے شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالقداد ایک غیر جانبدار اور مخلص آفیسر ہے۔ جھنگ کی ترقی میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں