56

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ اسلام اور آئین پاکستان ہم سب کو حسن سلوک اور حقوق العباد کی تلقین کرتا ہے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، اقلیتوں کے حقوق کا ترجیحی بنیادوں پر تحفظ اور متشدد رویوں کی بیخ کنی کیلئے میثاق سینٹرز کا قیام آئی جی پنجاب کا ایک ویژنری مشن ہے۔

جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا ہے کہ اسلام اور آئین پاکستان ہم سب کو حسن سلوک اور حقوق العباد کی تلقین کرتا ہے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، اقلیتوں کے حقوق کا ترجیحی بنیادوں پر تحفظ اور متشدد رویوں کی بیخ کنی کیلئے میثاق سینٹرز کا قیام آئی جی پنجاب کا ایک ویژنری مشن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ڈی پی او آفس میں سیمینار منعقد ہوا۔جس میں اقلیتی کمیونٹی کے نمائندگان سمیت تمام مذاہب کے نمائندے شریک ہوئے۔ڈی پی او ملک طارق محبوب نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں میثاق سنٹرز کے ذریعے اقلیتی شہریوں کو درپیش مختلف مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔اسکے علاوہ رواداری، امن، بھائی چارے، ہم آہنگی، باہمی محبت اور برداشت کے رویوں کے فروغ کیلئے بھی کام جاری ہے، میثاق سینٹرز میں پنجاب پولیس کے مسیحی اور دیگر اقلیتی ملازمین کو بطور سٹاف تعینات کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سائلین بغیر کسی گھبراہٹ کے اپنے مسائل بیان کر سکیں۔
مزید انکا یہ کہنا تھا کہ پولیس مرکز کی چھت کے نیچے جتنی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں وہ اقلیتوں کو اس میثاق سینٹر میں مہیا کی جائیں گی۔ سیمینار میں شریک تمام مذاہب کے نمائندگان نے باہمی محبت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آئی جی پنچاب کے اس مشن کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں