جھنگ. تحصیل شور کوٹ کا پٹواری عاصم عظیم بٹ جعلی ڈومیسائل پر کیسے بھرتی ھوا شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شور کوٹ میں پٹواری عاصمم عظیم بٹ جعلی ڈومیسائل بنوا کر بھرتی تو ہو گیا مگر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر اگیا ہے موصوف ضلع قصور تحصیل چونیاں کا رہائشی ہے اس نے تحصیل شورکوٹ میں تھوڑا سا رقبہ خرید کر کے متعلقہ پٹواری سے رپورٹ کروا لی اور اپنا ضلع جھنگ تحصیل شورکوٹ کا ڈومیسائل بنوا لیا اور پٹواری بھرتی ہو گیا اب شہری نے اپنے حق کے لیے اس کی انکوائری اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل اباد ریجن فیصل اباد کو درخواست گزار دی کہ پٹواری عاصم عظیم بٹ کے کاغذات کی پڑتال کی جائے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن فیصل اباد نے درخواست سماعت کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تفتیش اینٹی کرپشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کو مارک کر دی جس پر انکوائری شروع ہو گئی ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چیف سیکرٹری پنجاب سینیئر ممبر بورڈ اف ریونیو کمشنر فیصل اباد ڈویژن فیصل اباد ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے
33