50

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر جھنگ نے شہری کی درخواست پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ گائنی ڈیپارٹمنٹ کی دو لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف اے ڈی سی جی جھنگ کو انکوائری کا حکم دے دیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنر جھنگ نے شہری کی درخواست پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ گائنی ڈیپارٹمنٹ کی دو لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف اے ڈی سی جی جھنگ کو انکوائری کا حکم دے دیا* شہری ناصر نے ڈپٹی کمشنر جھنگ کے نام درخواست میں الزام لگایا کہ وہ اپنے بیوی کو ڈیلیوری کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ گائنی وارڈ لے گیا یہاں ڈاکٹر عمارہ ڈاکٹر عالیہ نےظلم کیا جبکہ میری وائف کو تشویشناک حالت میں ڈسچارج کر دیا جس کو ہم شہر سے باہر لیکر دھکے کھاتے رہے ذلیل و خوار اور خرچے کے بعد بمشکل جان بچی بچہ بھی مفلوج ہوگیا ہم غریب بندے تھے سب کچھ لگا دیا مگر ان ڈاکٹروں کو ترس نہ آیا جس پر ڈی سی جھنگ نے اے ڈی سی جی جھنگ خرم بھٹی کو انکوائری کا حکم دیا مگر اے ڈی سی جی کے بار بار بلانے پر بھی ڈاکٹرز پیش نہ ہوئیں اور درخواست جوں کی توں ہے شہری نے کہا کہ جو ڈاکٹرز اے ڈی سی جی کو خاطر میں نہیں لا رہی ہیں وہ ہم غریبوں کے ساتھ کیا حالت کرتی ہونگی یاد رہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کا گائنی وارڈ خوف کی علامت ہے یہاں علاج کی بجائے مریضوں کے ساتھ وہ سلوک ہوتا ہے کہ خدا کی پناہ ڈاکٹرز کی آپس کی گروپ بندی نے مزید تباہی مچائی ھوئی ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل اور ڈی سی جھنگ اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں